اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ صبح/رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ صبح کے اوقات میں کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا پڑنے کی توقع۔ بعد از دوپہر ملک کےبیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ مشرقی پنجاب میں دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،استور منفی11،کالام منفی 09، گوپس منفی 08،قلات ، اسکردو منفی 07، کوئٹہ منفی 06،ہنزہ منفی05،دروش، چترال، گلگت اورپاراچنار میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع ۔ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ سکواڈ کی جنوبی افریقہ سے وطن واپسی شروع