اہم خبریں

آج بروز بدھ8جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ صبح/رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔صبح کے اوقات میں کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا پڑنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پٹن 06 اورکاکول 01،کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، کالام منفی 09، قلات، استور منفی 08، کوئٹہ، گوپس، زیارت منفی 07،اسکردو ،دروش، چترال اورہنزہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: مذاکرات شروع ہوجائیں تو فریقین اور لیڈر شپ سخت بیانات نہیں دیتے،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں