اہم خبریں

آج بروز اتوار 5جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ۔ خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد میں بارش جبکہ مری ،گلیات اورگردونواح میں بارش/برف باری متوقع۔ پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں رات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

اتوار کے روز شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ،گلگت بلتستان، کشمیر ، مری اورگلیات میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان : خیبرپختونخوا :چترال19،میرکھانی 05، پاراچنار03،دروش، میرکھانی ،پشاور (ائیرپورٹ )02،بلوچستان : قلات11،ژوب07،لورالائی05،کوئٹہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری(انچ ):زیارت02،پاراچنار،چترال01 اورقلات میں0.4 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: گوپس منفی 06، لہہ ،زیارت منفی 04،بگروٹ اور پاراچنارمیں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش /بونداباندی کا امکان۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: خبردار!!!ایسی چیزیں جن کے بارے میں ChatGPT سے کبھی بات نہیں کرنا چاہیے،جانیں

متعلقہ خبریں