اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی.
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):خیبرپختونخوا : چترال 22،کالام 20، دروش 17، پٹن16،میر کھانی 15، دیر (با لائی14)، سیدو شریف 02، مالم جبہ01،بلوچستان: دالبندین 18،قلات 01،گلگت بلتستان: گوپس 13، استور 01،کشمیر:مظفرآباد (ایئرپورٹ02 ، سٹی01)۔برفباری(انچ ) : کالام14،چترال، گوپس 07،استور 01،اسکردو 0.8اور مالم جبہ میں0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی.
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: گوپس منفی 08، لہہ ، پاراچنارمنفی04،میرکھانی،ہنزہ منفی 03 اوراسکردو میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پر راکٹ حملہ، بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر لئے