اہم خبریں

آج بروز اتوار 29دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں سموگ/درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔ پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور وسطی سندھ میں صبح / رات کے اوقات میں سموگ/درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/دُھند چھائی رہی
۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: نارووال 16، لاہور (جیل روڈ 07، واسا ہیڈ آفس، لکشمی چوک 05، اپر مال 04، چوک ناخودہ، مغل پورہ، فرخ آباد 03، ایئرپورٹ ، تاج پورہ، سمن آباد 02، پانی والا تالاب راوی 01، قصور 11، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 09 سٹی02)، گجرات 05، شیخوپورہ 03، جہلم 02، منگلا 01،کشمیر: کوٹلی 11، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان:ا سکردو میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری ( انچ )اسکردو میں03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردومنفی13،گوپس منفی09، استور، گلگت، لہہ منفی08،قلات منفی07، کوئٹہ ، زیارت، ہنزہ منفی06 ، کالام اوربگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی بھی توقع۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے سپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

متعلقہ خبریں