اہم خبریں

آج بروز ہفتہ 28دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا ، مری ، گلیات اور گردونواح میں چندمقامات پرہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع۔ پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور با لا ئی/وسطی سندھ میں سموگ/درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان۔ پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علاقوں اور وسطی سندھ میں صبح / رات کے اوقات میں سموگ/درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/دُھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)، سیالکوٹ سٹی 09، گوجرانوالہ، قصور 08، حافظ آباد 07، نارووال 06، جہلم، سیالکوٹ ایئرپورٹ 02، منگلا 01، کشمیر: کوٹلی اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردومنفی13،لہہ منفی12، گوپس منفی 09،استور، گلگت، زیارت منفی08،کوئٹہ ، قلات منفی 07 ،ہنزہ ، بگروٹ منفی 06 اورکالام میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ بو ندا با ندی ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: کلائمیٹ چینج بڑا چیلنج،پاکستان متاثرہ ممالک میں سرفہرست

متعلقہ خبریں