اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اور مغربی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان۔ رات/صبح کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض مقامات پردرمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13 ، اسکردو منفی 11، گو پس منفی 09، گلگت ،دیرمنفی 08، استور منفی 07،قلات، بگروٹ منفی 06، کو ئٹہ ،زیارت اورچترال میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔