اہم خبریں

آج بروزبدھ 18 دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پرہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ شمال/مشرقی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس، اسکردو، بگروٹ منفی07، گلگت منفی06، استور، ہنزہ اورکوئٹہ میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ، گرین شرٹس کیلئے 240 رنز کا ہدف

متعلقہ خبریں