اہم خبریں

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے کی توقع۔جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13،اسکردو ، گوپس منفی 07، کالام ، قلات منفی 06،گلگت،استور، کوئٹہ منفی 05،دیر، مالم جبہ منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثناءملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج۔ سردی کی شدت میں اضافہ۔ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔شہر قائد میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں موسم خنک۔ سر دی بڑھتے ہی بیشتر علاقوں میں سوئی گیس غا ئب۔ راولپنڈی میں گیس کا بحران شدتِ اختیار کر گیا۔

مزید پڑھیں: پہلاٹی 20،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف

متعلقہ خبریں