اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا، ملک بھر میں موسم سرد ر،پہاڑوں پربرفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کی صبح اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔

پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج سارا دن موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمال کی جانب بڑھنے سے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم مزید سرد رہے گا۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج موسم انتہائی سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا بالخصوص صوبے کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ میدانی علاقوں میں بھی صبح سویرے دھند پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا، جیسا کہ پی ایم ڈی نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کی پیش گوئی کی ہے، ساتھ ہی بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند اور کہرا چھائے گا۔ ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں منگل کو ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ایم ڈی کےمطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع شدید سرد رہیں گے اور مجموعی طور پر خطے میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، ایبٹ آباد، راولاکوٹ اور مری میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ، گلگت اور ہنزہ منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر منفی 3، مالم جبہ، استور اور کوئٹہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سکردو اور قلات -5 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس یاسین -7 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سیاحوں کے لیے
پی ایم ڈی نے سیاحوں کے لیے بھی ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر سیاحتی مقامات پر منگل کو جزوی طور پر ابر آلود اور انتہائی سرد موسم کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو گلگت، ہنزہ، سکردو، چترال، دیر، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم، مظفرآباد اور کاغان ناران میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ زیارت میں بھی اس ہفتے شدید سردی ہوگی۔

حالیہ سردی کی لہر کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت 0 ° C سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ سیاحوں کو سرد موسم کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اچانک یا غیر متوقع برفباری یا بارش لینڈ سلائیڈنگ کو بھی متحرک کر سکتی ہے اور حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
پاکستان میں آج بروزمنگل ،10دسمبر 2024 سونے کی اونچی اڑان، 2لاکھ 82 ہزار 700 سے تجاوز

متعلقہ خبریں