اہم خبریں

آج بروزاتوار 8 دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: 08 دسمبر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہرمتوقع۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب،خطہ ٔپوٹھوہار اور اسلام آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔

اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی /وسطی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، اسکردو منفی 09، قلات منفی 07،گوپس منفی 06، استور ،گلگت ،کالام 05،بگروٹ،ہنزہ ،دیر منفی 03، کو ئٹہ منفی 02اور مالم جبہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔تاہم مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی قومی حکومت کے قیام کی تجویز، مشترکہ وزیراعظم لانے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں