اہم خبریں

آج بروزپیر 2 دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشر قی/جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔

پیر کے روز شمال مشر قی بلوچستان ، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ وسطی / جنو بی پنجاب، جنو بی خیبر پختو نخوا، با لا ئی سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیا نی بارش کا امکان ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی/جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخواہ اور لیہ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: اورماڑہ 13، خضدار 12، با رکھان 05،کوئٹہ 01، خیبرپختونخوا: دروش 06، میر کھا نی 04، کالام، دیر (بالائی )01 اور پنجاب : لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی09 ،اسکردو ، گوپس میں منفی 03 اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شمولیت کاعمران خان کوعلم، نہیں تھا،علی محمدخان

متعلقہ خبریں