اہم خبریں

سموگ کا راج برقرار، فضائی آلودگی میں لاہور بدستور سرفہرست

لاہور(نیوز ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج ہے اور یہ فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے شہروں میں اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 تک پہنچ گئی، کینٹ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 698 اور DHA ایریا کا AQI 565 ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی جانب ہونے کے باعث لاہور میں آج سے 24 نومبر تک سموگ کی شرح میں اضافہ ہوگا، لاہور میں ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔ ۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں۔

تاہم، رات 10 بجے تک ریستوراں کھولنے کے بعد گرین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی گئی ہے۔حکومت نے آج سے پنجاب بھر میں تمام تفریحی مقامات کھول دیے ہیں۔ پارکس، چڑیا گھر، کھیل کے میدان اور بیرونی کھیلوں کو بھی رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر قسم کے تہواروں اور نمائشوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار رات 8 بجے بند ہوں گے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان کے لیے 37 ارب روپے کے نئے کلائمیٹ فنانس پروگرام کا اعلان

متعلقہ خبریں