اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ,گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ /شدیددھندچھائے رہنے کا امکان۔
جمعه کے روز خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ /شدیددھندچھائے رہنے کا امکان جبکہ شام/رات سے سموگ/ دُ ھند میں کمی کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر(بالائی ),23کالام 18،دروش 03،میرکھانی 02 اور چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03،اسکردواورقلات میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کے سیاست میں انٹری؟پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گیا ، ان کو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی نہیں روک سکتا۔