اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے اورشدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
جمعرات کے روز گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ جبکہ شام/رات میں زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ / شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04،اسکردواورقلات میں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، 8خوارج ہلاک،6زخمی