اہم خبریں

آج بروزپیر11 نومبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔پشاور اور گردنواح ، اسلام آباد اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ چندمیدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ شمال مشرقی پنجاب میں شام /رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پشاور اور گردنواح ، اسلام آباد اور پنجاب زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی02،گوپس اوراسکردو میں04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے ان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی میدان میں آنا ہوگا،فواد چودھری

متعلقہ خبریں