اسلام آباد( نیوز دیسک ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیراورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: مالم جبہ 09، لوئر دیر اور سیدو شریف 08، پشاور اور تخت بائی 06، کاکول05، بالا کوٹ 04، باچا خان (ائیر پورٹ) اور میر کھانی 02 اور دروش 01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 40، سکرنڈ ، ٹھٹھہ ، حیدرآباد ،چھور میں 39ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: قانون سازی25کروڑعوام کیلئےکرنی تھی نہ کہ کسی خاص فردکیلئے، اسدقیصر