اہم خبریں

آج بروزہفتہ12 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات / صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم کراچی اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش: سندھ: کراچی (ایم او ایس 11،فیصل بیس 08،یونیورسٹی روڈ 02)، کشمیر: مظفرآباد ائیر پورٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41،چھور ،لسبیلہ40 ،رحیم یار خان اور کراچی میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کر دی

متعلقہ خبریں