اہم خبریں

آج بروزجمعتہ المبارک11 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ، بالا ئی خیبرپختو نحواہ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: سندھ: تھرپاکر (ڈپلو 16)، کراچی (یونیورسٹی روڈ 31، جناح ٹرمینل 06، بحریہ ٹاؤن فیزتھری 06، فیز ٹو 03، ایم او ایس 01 )، خیبر پختونخوا: پٹن 04، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:چھور41، لسبیلہ، کراچی اور تربت میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

متعلقہ خبریں