اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا اور شما ل مشرقی /جنو بی بلوچستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ۔
پیر کے روز شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنو بی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی/و سطی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 49)، اسلام آباد (سٹی 36، ایئرپورٹ 12)، جہلم 35، منڈی بہاؤالدین 29، مری 25، گوجرانوالہ 23، سیالکوٹ (سٹی 23، ایئرپورٹ 16)، جوہرآباد، قصور 10، گجرات 09، لاہور (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، حافظ آباد، شیخوپورہ 08، منگلا 07، نور پور تھل 06، چکوال، نارووال 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، لیہ 02، سرگودھا 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 47، سٹی 46)، گڑھی دوپٹہ 19، راولاکوٹ 14، کوٹلی 08، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 44، سیدو شریف 42، مالم جبہ 34، پشاور (ایئرپورٹ 27، سٹی 25)، کاکول 19، مردان 08، دیر (اپر 08، لوئر 07)، پٹن 04، چترال 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 40 اورنوکنڈی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم دن کے اوقا ت میں گرم اور خشک جبکہ شام /رات مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپورکاجھوٹ ساری دنیاکےسامنےبےنقاب ہو گیا، عطا تارڑ