اسلام آباد( نیوز ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تا ہم بالا ئی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخواہ اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:بلو چستان: با رکھان 03، خیبرپختونخواہ: دیر (بالائی اور زیریں 01) اور چترال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 42، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: انٹر نیشنل ڈرائیونگ لا ئسنس کی فیس کیا ہے اور اسےحاصل کرنے کیلئے کیا کیا دستاویزات درکار ہو تی ہیں،جانئے تفصیل