اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباداور شمال مشرقی پنجاب میں تیزہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43،دادو ، دالبندین، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواورروہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، رؤف حسن