اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم با لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 40، مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 03)، کوٹلی 01، پنجاب: اسلام آباد (ایئرپورٹ 38، سید پور 10، زیروپوائنٹ 06، گولڑہ 09، بوکرا 03)، اٹک 18، ڈی جی خان16، مری 06، چکوال، گجرات 05، منگلا 03، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 03)، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، خیبر پختونخوا: تخت بائی 27، سیدو شریف 11، کالام 09، مالم جبہ، کاکول 08، میر کھانی 07، بالاکوٹ، دیر 06، چراٹ 04، باچا خان ایئرپورٹ03، پشاور(ایئرپورٹ 03، سٹی01)، پٹن 02، گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 40، شہید بینظیرآباد، پڈعیدن، سکرنڈ اورتربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا۔
مزید پڑھیں: قومی نوعیت کے معاملات کو صرف پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہونا چا ہئے،وزیر اعظم