اہم خبریں

آج بروزہفتہ،14ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔

ہفتہ کے روز با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی /بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ۔زیریں خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور ناروال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ 27، سید پور10)، راولپنڈی (شمس آباد 24، چکلالہ ائرپورٹ 05)، نارووال میں 07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 41، دادواورتر بت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ٹویٹ کا معاملہ، بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج

متعلقہ خبریں