اہم خبریں

آج بروزجمعتہ المبارک،13ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان۔

تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،سبی 42اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: ارکان اسمبلی نے جو واقعات بیان کیے وہ انتہائی تشویشناک ہیں،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں