اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم با لا ئی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب، شمالی بلو چستان اور کالام میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
تاہم پنجاب : حا فظ آباد 08، منڈی بہا الدین05، لا ہور (سٹی)02، بلو چستان: با رکھان 07، خیبرپختونخوا: کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 اورسبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردوانوح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں:جمہوریت پرایساشب خون ماراگیاجس کی مثال نہیں ملتی،لطیف کھوسہ