اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 18،مظفر آباد (ائیرپورٹ)06، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 03، پنجاب:چکوال 13،لاہور(سٹی ) 07، مری 02، سیالکوٹ (سٹی )18، خیبرپختونخوا : چراٹ 13 اورپٹن 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ،نو کنڈی 42، بھکر،نورپورتھل،سبی اور سکھر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا