اہم خبریں

آج بروزجمعرات،5ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ میں کہیں کہیں، جبکہ جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم زیریں خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر، وسطی/شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ) 18، سندھ: مٹھی 15، چھور 05، لاڑکانہ 03، ٹھٹھہ، میرپور خاص 02، حیدر آباد(ایئر پورٹ) 01، کشمیر: کوٹلی13، پنجاب: جھنگ 12، لاہور(سٹی) 10، بلوچستان: خضدار 01، گلگت بلتستان: بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی 41، سبی، دالبندین 40، بھکر اوردادومیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کاحکومت کو کورا جواب،ان سے اتحاد سیاسی خود کشی ہو گی،حافظ حمداللہ

متعلقہ خبریں