اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش جاری ، بارش صبح سے جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، سندھ، بلو چستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش۔
زیریں سندھ، شمال مشرقی ،جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی،وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان کا خطرہ: کراچی کے ساحلوں پر تیراکی پر پابندی عائد