اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ:آج رات سے 31 اگست کے دوران :
شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
بدھ کے روز سندھ میں بیشترمقا مات پر جبکہ شمال مشرقی/وسطی پنجاب ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
جمعرات کے روز سندھ ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان میں بیشترمقا مات جبکہ پنجاب ،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ, پنجاب، اسلام آباد، ، خیبر پختونحواہ، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھر پارکر (مٹھی 83، ڈہلی 45، نگر پارکر 31، کلوہی 23، چھاچھرو 20، اسلام کوٹ 19، ڈیپلو 18)، کراچی (گلشن حدید 75، بن قاسم 44، قائد آباد 41، کیماڑی 31، ناظم آباد 28، یونیورسٹی روڈ 26، کورنگی 23، ایم او ایس 21، فیصل بیس، جناح ٹرمینل 19، صدر 18، ڈی ایچ اے 17، مسرور بیس 16، گلشن معمار، اورنگی 15، گڈاپ 14، سرجانی، نارتھ کراچی 08) ،چھور68، بدین 64، میرپور خاص 61، ٹنڈو جام 36، ٹھٹھہ 29، حیدرآباد (سٹی 25، ایئرپورٹ 23)، شہید بینظیر آباد 14، جیکب آباد 05، سکرنڈ 03، خیرپور، دادو، موہنجو داڑو 02، لاڑکانہ، پڈعیدن01، پنجاب: کوٹ ادو 50، اوکاڑہ 49، بہاولنگر 44، ساہیوال 40، ملتان (ایئرپورٹ 38، سٹی 23)، سرگودھا 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ 24، جوہرآباد، خانیوال 18، منڈی بہاؤالدین 17، بہاولپور (سٹی 16،ائرپورٹ09)، لاہور (ایئرپورٹ 16، سٹی 12)، مری 16، شیخوپورہ، جھنگ 15، بھکر 13، قصور 12، چکوال، جہلم 11، منگلا 08، اسلام آباد (ایئرپورٹ 08، بوکرا 04، گولڑہ 05، سٹی 02، سید پور 01)، حافظ آباد، لیہ 07، فیصل آباد 06، نور پور تھل 04، خان پور، ڈی جی خان 03، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ 02، راولپنڈی (کچری 02، شمس آباد 01)، خیبر پختونخواہ: ڈی آئی خان (ائرپورٹ 34،سٹی09) کاکول16،بالاکوٹ10، پٹن 07، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 23، سٹی 09)، راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی 05، گلگت بلتستان: استور 06، گلگت، بگروٹ 04، بونجی 03، گوپس 02، اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی45، دالبندین 43 اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: کیا عمران خان پر جیل میں سختیاں کی جا رہی ہیں،عمر ایوب نے سچ بتا دیا