اہم خبریں

طاقتور مون سون سسٹم ملک میں داخل، ایمر جنسی نافذ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آج سے جنوب مشرقی /زیریں سندھ میں شدید/ طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔
• شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کا امکان۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی/شدید بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ،جنوب /مشر قی سندھ ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:کاکول13،بونیر01، پنجاب: جوہرآباد08، اسلام آباد (زیروپوائنٹ07،گولڑہ01)،سرگودھا04،لاہور (سٹی03، ائیر پورٹ02)، ،سیالکوٹ(ائرپورٹ02،سٹی01)،گجرات،اوکاڑہ،بہاولپور 02،سندھ : حیدر آباد 05،کشمیر : راولا کو ٹ میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 42اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر/شام میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: تاجر دوست اسکیم کے قواعد و ضوابط میں اہم تبدیلیوں کی تیاری

متعلقہ خبریں