اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔تاہم کشمیر ،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی /وسطی سندھ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان:ژوب 09، بارکھان 02، خیبرپختونخوا:پٹن 08، کالام 03، پنجاب: جوہرآباد08،سرگودھا04،لاہور (سٹی)03،بہاولپور ، ساہیوال 02، کشمیر : کوٹلی 08، گلگت بلتستان: گوپس 06 اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین، نوکنڈی 41، تر بت،دادو، سبی اور ملتان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزیدپڑھیں:سیاسی اور معاشی حالات اس سسٹم کو مزید چلنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں،فواد چودھری