اہم خبریں

آ ج بدھ 21اگست 2024 ملک بھر میں مون سون بارش ،نشیبی علاقے ڈوب گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بدھ کے روز کشمیر ، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

بدھ کے روز کشمیر ، با لا ئی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جہلم 42، اسلام آباد (سید پور 35، زیرو پوائنٹ 28، ایئرپورٹ 24، گولڑہ 18، بوکرا 01)، راولپنڈی (شمس آباد 35، چکلالہ 15، کچہری 07)، لاہور (ایئرپورٹ 18، سٹی 03)، مری 15، سیالکوٹ ( سٹی 14، ایئرپورٹ 05)، گجرات، حافظ آباد 07، نارووال 03، اوکاڑہ،شیخوپورہ 01،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 28، کاکول 15، بنوں 10، دیر 08، باچا خان ایئرپورٹ 05، پٹن، سیدو شریف 03، پاراچنار 02،کشمیر: راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی، مظفرآباد سٹی 02،بلوچستان: لسبیلہ 03،بارکھان 02، قلات 01،گلگت بلتستان: بگروٹ، استور 02 اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 ، دالبندین 42 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: نصرت جاویدنے خواجہ آصف کوکھری کھری سنادیں،برہمن اورکمی کمین کاذکر

متعلقہ خبریں