اسلام آباد( نیوز ڈیسک)18اور 19 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ،مکران ، گودار، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
اتوار کے روز سندھ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ، شمال مشرقی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی/زیریں سندھ، کشمیر، خیبرپختونخوا اور شمال/ مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ڈی جی خان سٹی87، جھنگ 84، نارووال 82، کوٹ ادو 72، سرگودھا 66، خانیوال 56، گوجرانوالہ 49، نور پور تھل 45، حافظ آباد 44، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 43، سٹی 28)، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمس آباد 39، کچہری 10)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، چکوال39 ، جہلم 38، اٹک ،فیصل آباد 32، اسلام آباد (سید پور 30، گولڑہ 24، بوکرا 16، سٹی 13، ایئرپورٹ 02)،شیخوپورہ 28، رحیم یار خان 26، منڈی بہاؤالدین 25، کروڑ (لیہ) 23، خانپور22،لاہور (سٹی 21، ایئرپورٹ 17)، منگلا 21، جوہر آباد 20، بہاولپور ( سٹی 17،ایئرپورٹ 13)، منگلا 21، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی04)، اوکاڑہ10، بھکر 08،قصور06 ،مری 07، گجرات03، سندھ: چھور 78، روہڑی ،سانگھڑ56، میر پور خاص 52، جیکب آباد 35، سکھر ، خیرپور 20، تھرپارکر (ڈھلی 17، چھاچھرو 07، ڈیپلو، اسلام کوٹ 05، نگر پارکر 01)، حیدرآباد12، مٹھی 06،لاڑکانہ 03، سکرنڈ 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 43، کوٹلی 41، مظفر آباد (سٹی 11، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 06،خیبرپختونخوا: بنوں 24، سیدوشریف 13، دیر (زیریں 10)، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 08، سٹی 01)، کاکول 06، پاراچنار 04، مالم جبہ 02، بلوچستان: سبی 19، ژوب 11،کوئٹہ (سمنگلی 10،سٹی 04)، بارکھان02، قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 اور دالبندین اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،مقامی سٹور پردھاتی بالی والا سینڈوچ کھانے کے بعد نوجوان کی حالت تشویشناک، حیران کن خبر سامنے آگئی