اہم خبریں

آ ج 17 اگست ہفتہ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ:آج (رات) اور 17 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ،سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،چترال،گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

ہفتہ کے روز پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

ہفتہ کے روز سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران سندھ،وسطی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی/زیریں سندھ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب : بھکر 78، خانیوال 72، لیہ 64، رحیم یار خان 56، ملتان (ایئرپورٹ 49، سٹی 34)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 46، ساہیوال 37، ڈیرہ غازی خان 35، چکوال 26، فیصل آباد 25، حافظ آباد 21،بہاولپور (ایئرپورٹ 13، سٹی 10)، جہلم 13، جوہر آباد 07، اوکاڑہ 04، بہاولنگر، خانپور، کوٹ ادو، منگلا 03، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، گولڑہ 02، سید پور، بوکرا 01)، راولپنڈی (چکلالہ)، مری 01،خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 61، ایئرپورٹ 47)، مالم جبہ 15، بنوں 10، سیدو شریف 04، کاکول، پاراچنار 02، باچا خان ایئرپورٹ، لوئر دیر 01،بلوچستان: سبی 13، خضدار 06، بار خان 03، ژوب 02،گلگت بلتستان: استور 03، سکردو، بگروٹ 02،سندھ: لاڑکانہ 10، کراچی 02،کشمیر: مظفرآباداور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47 اور دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: حکومت کےپاس اکثریت نہیں، ہواکاایک جھونکاسخت آجائےتویہ چلی جائےگی،جاویدلطیف

متعلقہ خبریں