اہم خبریں

آ ج 16 اگست جمعتہ المبارک 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات سے 17 اگست کے دوران: طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب، بولان اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
جمعتہ المبارک کے روز کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی/ مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سیدپور64، گولڑہ 28، سٹی 09، ائیرپورٹ 04، بوکرہ01)، جہلم 42، منگلہ 27، نارووال 23، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 19، سٹی 06)، اٹک 18، اوکاڑہ 10، مری 06، گجرات 03، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد، کچہری01)، منڈی بہاؤالدین01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 49، کوٹلی 42، مظفرآباد (ائیرپورٹ30، سٹی07)، راولاکوٹ 03، خیبرپختونخو: مالم جبہ 20، کاکول 16، بالاکوٹ 13،پشاور(ائیرپورٹ 04، سٹی 02)، دیر (بالائی)، باچاخان (ائیرپورٹ) 03،تخت بائی 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور17، بلوچستان: بارکھان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 49، دالبندین 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: ہر بربادی کا علاج مذاکرات سے ہی ہوتا ہے، سب کو گول میز کانفرنس میں بیٹھنا چاہیے،محمود اچکزئی

متعلقہ خبریں