اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انتباہ: آج رات سے 17 اگست کے دوران : طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ ، مردان، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
بدھ کے روز کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخو اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخو: کاکول 17،پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ) 05،قصور 03 اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 46 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں، شریف برادران اس وقت سہمے اوربجھے بجھے ہیں، اعتزاز احسن