اہم خبریں

آ ج 12 اگست پیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ:آج رات اور 12اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث کو ہاٹ، کرک، نوشہرہ،مردان ، صوابی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، دیر، سوات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک ، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

شدید بارشوں کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ ،پشاور ،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،اسلام آباد/راولپنڈی ، سرگودھااور فیصل آباد کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

پیر کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر، با لائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

پیر کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر، با لائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد ، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ 119، ایئرپورٹ 29، گولڑہ ، بوکرا 26، سید پور 17)، نارووال 87، راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 55، کچہری 27)، لاہور (ایئرپورٹ 79، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ، 53 سیالکوٹ (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، منڈی بہاؤالدین 27،سرگودھا، اٹک 24، شیخوپورہ 15، جہلم، مری 11،قصور 09، چکوال 04، حافظ آباد 03،منگلا 02،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 80، کاکول 49، مردان 42، پشاور (ایئرپورٹ 22، سٹی 14)، باچا خان ایئرپورٹ 15، چراٹ 07، بالاکوٹ 05،کشمیر: کوٹلی 21، راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 08، گلگت بلتستان: استور 09، بگروٹ 06، بونجی 03، چلاس 02،سندھ: کراچی (کیماڑی 05،صدر 04، اولڈ ایریا ایئرپورٹ03، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ 02، فیصل بیس، مسرور بیس 01)،بلوچستان: بار کھان میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ،دالبندین47 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزیدپڑھیں: صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا پہلا انٹرویو

متعلقہ خبریں