اہم خبریں

آ ج 10 اگست ہفتہ 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ:آج رات سے11اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان،دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ،کرک اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد،مردان، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

ہفتہکے روز کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔ ۔

ہفتہ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ گلگت بلتستان،جنوبی/وسطی پنجاب ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: بارکھان 35، خضدار18،قلات11،پنجگور 02، کوئٹہ(شیخ ماندہ) 01، پنجاب: ساہیوال 35،فیصل آباد 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، نارووال 19، ملتان(سٹی 09، ایئر پورٹ 08)،بہاولنگر 04، اوکاڑہ 03، شیخوپورہ 02، منگلا01، خیبرپختونخوا: کاکول11،مالم جبہ 08، سندھ: مٹھی میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،چلاس اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز :اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس،ارشد ندیم کو گولڈمیڈل سے نواز دیا گیا،50ہزارڈالرز کی رقم بھی دی گئی

متعلقہ خبریں