اہم خبریں

آ ج 09 اگست جمعتہ المبارک 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباداورشمال مشرقی/ وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔

جمعه کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام/رات کے دوران شمال مشرقی/ وسطی بلوچستان، وسطی /جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 92، گولڑہ 83، بوکرا 73، سید پور 55، ایئر پورٹ 03)، راولپنڈی ( شمس آباد 68، چکلالہ 58، کچہری 36)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 33، بہاولنگر 11، چکوال10، سیالکوٹ ( سٹی09، ایئر پورٹ 08)، اٹک 06، منڈی بہاوالدین 05، ملتان (ائیرپورٹ04، سٹی02)، جوہرآباد، گجرات04، بھکر، مری01، خیبرپختونخوا: پشاور(سٹی 37، ایئر پورٹ 20)، تخت بائی 33، باچا خان (ایئر پورٹ) 22، مالم جبہ 20، کاکول 03، چراٹ 02، دیر(بالائی)01، بلوچستان: بارکھان 16، قلات، خضدار11، کشمیر: راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ اورکوٹلی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، چلاس 44 اوردالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کا ریکارڈ توڑ دیا

متعلقہ خبریں