اہم خبریں

آ ج 08 اگست جمعرات 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور شمال مشر قی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
جمعرات کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباداور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 74، بالاکوٹ 42، مردان 09، زیریں دیر 06، سیدو شریف 01، کشمیر: کوٹلی 35، مظفر آباد (سٹی 17، ائرپورٹ 11)، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ 06، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 21)، خضدار 03، لسبیلہ 01، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 44، زیروپوائنٹ، گولڑہ 36، بوکرا 18، ائرپورٹ 01)، راولپنڈی (کچہری 29، شمس آباد 17، چکلالہ ائرپورٹ 08)، سیالکوٹ (ائرپورٹ 22، سٹی 10) ،گوجرانوالہ 17، گجرات 16، مری 14، شیخوپورہ، قصور 11، جہلم، منگلا 07، چکوال 05، نارووال، لاہور (سٹی) 02، حافظ آباد 01، گلگت بلتستان: بگروٹ، بونجی 03،ا سکردو اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45،چلاس 43 اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

متعلقہ خبریں