اہم خبریں

آ ج 05 اگست پیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات اور 05 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان،کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔

جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: سکرنڈ 132، نواب شاہ 108، جیکب آباد 79، میر پور خاص 77، پڈعیدن 76، دادو 65، ٹنڈو جام 61، خیرپور 38، سکھر 38، لاڑکانہ 26، موہنجوداڑو 23، مٹھی 21، روہڑی 19،حیدرآباد (ایئرپورٹ 16، شہر 01)، چھور 15،خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 113، چراٹ 105، دیر (لوئر 78،بالائی 12)، سیدو شریف 36، مالم جبہ 31، باچا خان ایئرپورٹ 30، پشاور سٹی 28، تخت بائی 20، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 09)،بنوں، پٹن 04، کالام 02، پنجاب: نارووال 101، گجرات 83، شیخوپورہ 65، سیالکوٹ( سٹی 50، ایئرپورٹ 47)، منڈی بہاؤالدین 40، مری 31، بھکر 30، نور پور تھل 26، آر وائی خان 21، خانپور 18، جہلم 11،فیصل آباد 07،کوٹ ادو 06، ڈیرہ غازی خان 04، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، اسلام آباد (گولڑہ 02)، لیہ 01،بلوچستان: خضدار 49، قلات 45، سبی 41، لسبیلہ 14، بار خان 05، کوئٹہ (سمنگلی 03، شیخ ماندہ 02)،کشمیر: مظفرآباد (شہر 12، ایئرپورٹ 09)، گلگت بلتستان: گوپس 03، استور اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی اور بونجی میں 41 ، اوکا ڑہ اور چلاس میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزیدپڑھیں: آج صوابی جلسے کا بنیادی مقصد قیدیوں کی رہائی ہے،اسدقیصر

متعلقہ خبریں