اہم خبریں

آ ج29جولائی پیر2024پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں ،الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )29 اور 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ اس دوران موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

اتوار کے روز بالا ئی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی/وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔شام/رات کے دوران جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ۔اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ ، شما ل مشرقی بلو چستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشر قی پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

پنجاب: سیالکوٹ( ایئرپورٹ 136، سٹی 15)، اسلام آباد (سید پور 84، گولڑہ 61، زیروپوائنٹ 39، ایئرپورٹ 34 ، بوکرا 33 )، لا ہور (سٹی 55، ائر پو رٹ 18)، گجرات 52، منڈی بہاؤالدین 36، راولپنڈی (کچیری 32 ، چکلالہ 28، شمس آباد 03)، گو جرا نوالا 11، منگلا 08، جہلم ، حافظ آباد، 03، مری ، ا ٹک 02 ، خیبرپختونخوا: کاکول 39، مردان 24، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 02، بلوچستان: بار کھان 24، کشمیر : کو ٹلی 14، راولاکوٹ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 03) اور گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: * نوکنڈی 48، دالبندین 47، چلاس، پنجگور اور سبی 45۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح /رات کے دوران تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنسز کی تفصیلات طلب کر لیں

متعلقہ خبریں