اہم خبریں

آ ج28جولائی اتوار2024پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔

اتوار کے روز کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ِ

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ (ائرپورٹ 21)، گجرات 18، مری 16، نارووال 12، ساہیوال 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 05، کاکول02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 47، دادو، سبی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلوداور شدید حبس رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: دسمبر میں حکومت ہماری ہو گی،اسد قیصر کا بڑ ا دعویٰ

متعلقہ خبریں