اہم خبریں

آ ج27جولائی ہفتہ2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا , ،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔شام/رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ تاہم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 67، لاہور (ائرپورٹ 66، سٹی 56)، گجرات 60، راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 60، کچہری 27، شمس آباد 04)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 23، سٹی 18)، قصور 20، اسلام آباد ( ایئرپورٹ، بوکرہ 19، گولڑہ 11، زیروپوائنٹ 03، سید پور 01)، جہلم 17، مری 12، شیخوپورہ 13، منگلا 12، گوجرانوالہ 03، نارووال، حافظ آباد، بھکر 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ07،زیریں دیر01، کشمیر: مظفرآباد04 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 46، جیکب آباد،چلاس 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز :اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ صبح/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: ہمارا دھرنا ان حکمرانوں سے ان کی مراعات کو ختم کرائے گا ،حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں