اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم مشرقی /وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:بہاولنگر 40، شیخوپورہ 16، اوکاڑہ 10،نورپورتھل05، فیصل آباد 04، گلگت بلتستان: گلگت02، خیبرپختونخوا: دروش01، کشمیر: راولاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دالبندین 47، نوکنڈی46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکے علاوہ صبح / رات میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے کبھی بھی اعتراف نہیں کیا کہ انہوں نے جی ایچ کیوکے سامنے احتجاج کیلئے کہا تھا، زرتاج گل