اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارش سے شدید گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا، ۔اسلام آباد اور گردونواح میں منگل کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہوگیا۔ سٹی سرکل، کینٹ، ڈھوک کالا خان، کُری روڈ، شکریال، آفندی کالونی اور کھنہ پل میں پانی گلیوں میں داخل ہوگیا. محکمہ موسمیات نے کراچی میں‌شدید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا

لاہور میں بھی بادل جم کر برسے، مال روڈ، انار کلی بازار، اعوان ٹاؤن، قرطبہ چوک،وارث روڈ، لارنس روڈ، ریاض کالونی، مزنگ، شمع اسٹاپ کے اطراف بارش، سڑکوں پر پانی کھڑ ا ہوگیا۔ جڑانوالہ، ننکانہ صاحب ،کامونکی ،دینہ،کھاریاں اور لالہ موسیٰ، فیروزوالہ، مانانوالہ میں بھی بادل خوش برسے۔

کراچی، ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات بھی ہلکی بارش ہوئی تھی۔اسی طرح مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی میں بارش متوقع ہے۔

کوئٹہ، زیارت، لسبیلہ، آواران، خضدار، پنجگور اوربارکھان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔بالائی علاقوں کی بات کی جائے تو ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودہ گرنے سے 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
وائرلیس کنکشن ختم، حکومت کا فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں