اسلام آباد( نیوز ڈیسک )18 اور19 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا ،مری، گلیات ، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے / طغیانی کاخدشہ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔
بدھ کے روز با لائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر، جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران با لائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر ،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ گلگت بلتستان ،وسطی /جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم جنوب مشرقی/ زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھرپارکر (ڈپلو06،چھاچھرو05، ڈہلی 03)، مٹھی 04، خیبر پختونخوا:بالائی دیر05، کالام ،مالام جبہ02، پنجاب: اسلام آباد(زیرو پوائنٹ03) ،گلگت بلتستان:گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت48، نوکنڈی ، دالبندین اورسبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کو تین طلاقیں دے دیں