اہم خبریں

آ ج17جولائی بروزبدھ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، با لائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد،شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ِ

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ژوب 15، خیبرپختونخوا: دیر (اپر 07 اور لوئر دیر) 03، باچا خان ایئرپورٹ 06، میرکھانی 05، سیدو شریف 02، پشاور (سٹی 02)، چراٹ، مالم جبہ تخت بائی 01، سندھ: چھور: 03 مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 46، لسبیلہ، تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: عاشورہ کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

متعلقہ خبریں