اہم خبریں

آ ج13جولائی بروزہفتہ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر ،شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑاورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (، سٹی119، ائرپورٹ 86)،سرگودھا 58، ٹوبہ ٹیک سنگھ 46،فیصل آباد 40، بھکر ،شیخوپورہ 38،راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 30، کچہری 11، شمس آباد 09)، بہاولنگر 28،سیالکوٹ (شہر26، ائرپورٹ 19)،گوجرانوالہ 26، حافظ آباد 25،جہلم ،قصور 21،ساہیوال 18، اسلام آباد (سید پور 17، گولڑہ 16، بوکرا، زیروپوائنٹ 08)،منڈی بہاؤالدین16،ناروال 13، اوکاڑہ ،گجرات 11،منگلا 10،جوہرآباد 09، جھنگ 05،مری 02،خانیوال،ملتان 01، خیبرپختونخوا: دیر (زیریں 36،بالائی 02)،ڈی آئی خان (سٹی 21، ائرپورٹ 14)،بنوں ، مالم جبہ 01، بالاکوٹ 01اور بلوچستان :بارکھان میں 07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو46، سبی،جیکب آباد اوردالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: جمعہ کے روز اہم فیصلوں کی روایت،جانئے کون کون سے فیصلے ہو ئے

متعلقہ خبریں